اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قدرت کے کھیل نرالے، اللہ پاک ہر چیز پر قادر ہے کسی کے ہاں بیٹا ہوتا ہے تو کسی کے ہاں بیٹی ، کسی کے ہاں اولاد ہوتی ہے تو کسی کے ہاں اولاد نہیں ہوتی یہ سب قسمت اور نصیب کی بات ہے انسان کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے۔
اب جنوبی افریقہ کی خاتون نے بیک وقت 10بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسیامے تھا مارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے ۔لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کر کےخاتون کو بتایا تھا کہ ان کے پیٹ میں آٹھ بچے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ڈلیوری کے دوران خاتون کو کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں پڑی تمام بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون اور بچے خیریت سے ہیں۔ خاتون کے اس سے قبل بھی دو بچے ہیں جو کہ جڑواں ہیں۔ ایک ہی وقت میں 10 بچوں کی پیدائش سے گوسیامے تھامارا نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور انکا نام گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار یاسر نواز کے حالیہ بیان پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا جواب دیا،انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ نے اداکار احسن شاہ کے شو میں شرکت کی اور یاسر نے بتایا کہ علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے پریشان ہوگیا تھا،شو کے اس کلپ کی ویڈیو سامنے آنے پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔