اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد کمشیر کے انتخابات کے سلسلے میں لاہور کی پی ٹی آئی قیادت نے اعلیٰ قیادت پر پیسے لے کر ٹکٹیں فروخت کرنے کا الزام عائد کر دیا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبرز اور پی ٹی آئی شمالی کے صدر غلام محی الدین دیوان کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آ گئی ہے۔
پی ٹی آئی شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا نام لیے بغیر انہیں گا لیو ں سے نوازتے رہے۔لام محی الدین نے مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار محمد ریاض کے ساتھ گفتگو کی۔جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیر سے لے کر فقیر تک سب نے پیسے کھائے، پیسے لے کر ٹکٹیں دی گئیں۔جن کو ٹکٹ دئیے گئے سارے ہی نو سر باز ہیں۔اگر یہ انسان کے بچے ہوتے تو یہ درست طریقے سے سیٹیں دیتے۔مجھے نہیں پتہ کس نے کتنے ٹکٹ لیے لیکن پیسوں کے بغیر کسی کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔ہمارے پاس اچھے بھلے امیدوار ہونے کے باجوود انہیں ٹکٹ دی گئیں جن سے پسے لیے گئے۔غلام محی الدین بار بار لیڈر شپ کو گا لیاں نکالتے رہے۔واضح رہے این سی او سی نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کو مکتوب بھیج دیا۔این سی او سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021 تک آزادکشمیر کی ایک ملین آبادی کو ویکسینیشن کی جاسکتی ہے، انتخابات میں بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا کو پھیلانے کا باعث بنیں گے۔