Breaking News

دیکھنا میں ملالہ کو شادی کا مطلب کس طرح سمجھاتا ہوں ، معروف شخصیت کی ملالہ یوسفزئی کو شادی کی پیشکش، بڑی آفر کروا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ طالبات کی تعلیم سے متعلق آواز بلند کرنے والی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ کسی کو اپنی زندگی میں رکھنے کیلئے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی ہے۔

کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟۔تفصیلات کے مطابق برطانوی فیشن میگزین ووگ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب ان سے شادی اور محبت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کی خوبصورت رشتے کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں، اور ان کے والد کے پاس ایسے لوگوں کی ای میلز آتی ہیں جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کے بارے میں بتا کر مجھ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں لیکن مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے؟ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس بات کا یقین کرنا مشکل ہے کہ آپ جس شخص کا انتخاب کرتے ہیں وہ قابل اعتماد ہے، خاص طور پر کسی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوچنا بہت مشکل ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنے تعلقات کی کہانیاں شیئر کررہا ہے اور آپ پریشان ہوجاتے ہیں کہ آپ کسی پر بھروسہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟

 مسلمان لڑکیاں یا پشتون لڑکیاں یا پاکستانی لڑکیاں، جب ہم اپنے روایتی لباس پہنتی ہیں تو ہمیں مظلوم یا بے آواز یا مردوں کی سرپرستی کے تحت زندگی گزارنے والا سمجھا جاتا ہے لیکن میں ہر ایک کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی ثقافت کے اندر اپنی آواز بن سکتے ہیں اور آپ کو اپنی ثقافت میں مساوات مل سکتی ہے۔ جبکہ پاکستانی نژاد اٹلی میں مقیم نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر نے ملالہ یوسفزئی کو شادی کی آفر کردی،نوجوان سکندر کا کہنا ہے کہ نکاح پڑھانے والوں کو ایک ملین دوں گا ،نوجوان کی ملالہ کو شادی کی آفر والی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سکندر بخش چوہان نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے حوالے سے بیان کے رد عمل پر ساتھ رہنے اور شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق سکندر بخش چوہان کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی میرے پاس اٹلی آجائے اسکے سب اخراجات میں ادا کروں گا۔ سکندر کامزید کہناتھا کہ ساتھ رہنے کے بعد ملالہ فیصلہ کرلے مجھ سے شادی کرنی ہے یا نہیں ، نوجوان کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کو سمجھاؤں گا کہ شادی ایک عظیم بندھن ہے شادی زندگی کی معراج ہے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *