Breaking News

قیامت خیز گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قیامت خیز گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوش خبری، بارشوں کا تگڑا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، رواں ماہ کے دوران بارشوں کے مزید 3 سلسلوں کی آمد کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق سال کے سب سے گرم مہینے جون کے آغاز کے بعد سے سورج ملک کے بیشتر علاقوں میں آگ برسا رہا ہے۔

ملک کے کئی علاقے گزشتہ چند روز سے ہیٹ ویوو کی زد میں ہیں۔ تاہم اب گرمی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ماہرین موسمیات کی جانب سے جلد ملک میں بارشوں کے سسٹم کے داخل ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 11 جون سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 11 جون سے 14 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواوئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسائے گا۔ جبکہ بارشوں کے اس سلسلے کے بعد بھی رواں ماہ میں مزید بارشوں کے سلسلوں کی آمد کی نوید سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جون کے آخری 2 ہفتوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بہتر رہے گا۔ جون کے آخری 2 ہفتوں کے دوران بارشوں کے 2 سے 3 سلسلوں کی آمد کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں برف پگھلنے کے سلسلے میں بھی تیزی آئے گی، جس باعث دریاوں میں پانی کی سطح بہتر ہو جائے گی۔ دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *