Breaking News

بریکنگ نیوز!! پاکستان کی بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا ،انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت کا ایک وقت مقرر ہے اور وہ آ کر رہے گی۔ قرآن پاک میں ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کے چھوٹے بھائی، مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر انوار الحق کے چچا محمد اظہار الحق رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرحوم اے پی پی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر وقار چودھری کے سسر تھے ۔ ان کی عمر 83 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑیں ۔ وہ بریگیڈیئر اظہر محمود،کرنل عبدالرب، سابق وفاقی سیکرٹری خالد حنیف کے ماموں بھی تھے ۔مرحوم کے تینوں بیٹے ابتسام الحق، ابرار الحق اور جواد الحق امریکہ میں مقیم ہیں۔ان کی نمازجنازہ کل بروز بدھ صبح 10 بجے ،ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔ دوسری جانب نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں کی اچانک موت کی خبر نے فنکار برادری کو گہرے دُکھ میں مبتلا کردیا۔فنکار سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے ساتھی موسیقار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’فرہاد ہمایوں کی موت کی خبر نے غمزدہ کردیا ہے، ایک باصلاحیت نوجوان قسمت کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’زندگی بہت نازک ہے، اللہ فرہاد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ‘پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اور شہزاد ہمایوں کا بیٹا اب ہم میں نہیں رہا، بلاشبہ وہ ایک باصلاحیت کمپوزر تھے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *