Breaking News

چھت سے آنے والی گرمی سے چھٹکارہ پائیں اور کریں اس کی تپش کا خاتمہ، جس سے گھر رہے ہمیشہ ٹھنڈا۔

گرمی میں جہاں کھڑکیاں اور دروازے بند کرکے سکون حاصل کرنے کا سوچا جاتا ہے، وہیں دھوپ سے تو بچت ہو جاتی ہے مگر گرمی کی وجہ سے حبس ہو جاتا ہے اور دم گھٹنے لگتا ہے اور مجبوراً کھڑکیاں کھول دیتے ہیں۔ جس کی وجہ دراصل یہ ہے کہ ہمارے گھروں کی چھتوں میں سریہ استعمال ہوتا ہے جو اس کو مضبوط بناتا ہے،

گھر کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ یہ گرمی کو اپنے اندر جزب کرلیتا ہے جو پورے گھر کو گرم کر دیتا ہے۔ایسے میں آج وومن کارنر ہماری ویب سے جانیئے گھر کو اور گھر کی چھت کی جانب سے آنے والی گرمائش اور تپش کو کم کرنے کے ایسے آسان طریقے جن سے گرمی میں آپ کو اے سی کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

:آسان ٹپس

٭ گھر کی چھت پر چارکول کا پاؤڈر پانی میں مکس کرے لگائیے اور اس کے اوپر تھرماپول کی شیٹ رکھ کر پلاسٹک سے ڈھک دیں، اس سے گھر کو ٹھنڈک بھی ملے گی اور سورج کی تپش تھرماپول اپنے اندر جزب کرلے گا۔

٭ گھر میں ہلکے رنگ کے پردوں اور ہلکی بیڈ شیٹس کا استعمال کریں اور گہرے رنگوں سے اجتناب کریں۔ تاکہ گرمی زیادہ نہ لگے۔

٭ کیلشیئم بائی کاربونیٹ کا پاؤڈر دوپہر کے وقت گھر کی چھت پر چھڑکیں، اور ہلکا سا پانی کا سپرے کریں، اس کیمیکل سے آنے والی ٹھنڈک چھت کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

٭ کھڑکی میں ایک پانی کی بوتل رکھیں جس میں چند پتیاں پودینے کی ڈال دیں اور اس کا منہ کھلا رکھیں، بس یہ دھیان کریں کہ پانی نہ گرے، اس طریقے سے پودینے کی خوشبو گھر بھر میں مہکے گی اور ساتھ ہی گرمی کو بھی دور بھگائے گی۔

٭ گھر میں نیم کے پتوں کو رکھیں، یہ بھی ماحول کو اچھا اور فریش رکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

“بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *