بال مضبوط ہوتے ہیں اور ذہن تیز ہوتا ہے ۔۔ بچوں کو گنجا کیوں کروانا چاہیئے؟ جانیئے 5 ایسے فائدے جس کے بعد سب اپنے بچوں کو گنجا ضرور کروائیں گے۔

چھوٹے بچوں کو سنبھالنا یقیناً والدین کے لئے ایک مشکل کام ہے اور سب ہی والدین اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرتے ہیں۔ کچھ بچے بیچارے بہت معصوم ہوتے ہیں وہ بہت زیادہ رونا دھونا نہیں مچاتے ہیں اور کچھ بچے ہر وقت آواز سے روتے رہتے ہیں۔ چاہے ان کے کپڑے بدلو یا ان کا منہ دھلواؤ، اور پھر اگر غلطی سے والدین بچوں کے بال کاٹنے کا ارادہ کریں۔

چاہے گھر میں خود ٹریمر سے ٹنڈ کریں یا پھر نائی کے پاس لے جائیں، تھوڑی ہی دیر میں بچے اتنا گلا پھاڑ پھاڑ کر روتے ہیں کہ ان پر ترس ہی آ جاتا ہے۔آپ نے عموماً سنا ہوگا کہ جب والد ننھے بچوں کو بال کٹوا کر گھر لاتے ہیں تو گھر میں سے کوئی نہ ایک شخص یہ ضرور کہتا ہے کہ ارے یہ کیا کر دیا، بچے کا ٹنڈ نکلوا دیا، چاند چمکوا دیا وغیرہ وغیرہ۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ننھے بچو ں کو گنجا کروانے کے بھی کچھ فائدے ہیں؟ آج ہماری ویب میں آپ لوگوں کو ایسے بہترین فائدے بتانےجارہے ہیں جن کو جان کر آپ بھی یقیناً اس گرمی میں اپنے بچوں کو ٹنڈ ضرور کروائیں۔بچوں کو گنجا کرنے کے فائدے:(1)جتنا زیادہ بچوں کو ٹنڈ کروایا جاتا ہے، ان کے بالوں کی نشوونما زیادہ اور اچھی ہوتی ہے اور موٹے بال پیدا ہوتے ہیں۔(2) بچوں کو گرمی بھی کم ہی لگتی ہے اور ان کے لئے تازہ ہوا کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔(3) ان کے ذہن میں ہونے والی کیمیائی تبدیلیاں جو عموماً ہر بچے میں ہوتی ہیں اور بعد ازاں وہ مضبوط دماغ کی تشکیل کرتی ہیں، ان کیمیائی تبدیلیوں میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

کیونکہ بالوں سے ان کا سر ڈھکا ہوا رہتا ہے اور جب بال کاٹ دیئے جاتے ہیں تو یہ کیمیائی مرحلہ آسان ہو جاتا ہے۔(4)اعصابی نظام کو مضبوط اور طاقتور بنانے میں مدد ملتی ہے اور جو بچے ڈھائی سال کے عرصے میں سب سے زیادہ گنجے ہوتے ہیں، ان کا اعصابی نظام اور جسمانی پھرتی بہت زیادہ ہوتی ہے۔(5)بچوں کو جب پیاس لگتی ہے تو وہ زبان سے اظہار نہیں کر سکتے، لیکن یہ بات تحقیق سے ثابت شدہ ہے کہ جن بچوں کے سر پر بال نہیں ہوتے، ان میں ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتی، ہاں بعض اوقات جب ان کو دھوپ میں زیادہ رکھا جائے تو وہ یقیناً اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں، البتہ ان کو یہ بیماری نہیں ہوتی ۔۔۔اب آپ اگر یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ وہ باتیں ہیں جو سنی سنائی ہیں یا ہمارے معاشرے کا ان باتوں پر یقین ہے تو ان تمام لوگوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ہم نے یہ تمام معلومات بے بی انفانٹ فار اَس اور مام لوو بیسٹ کے علاوہ پیڈیاٹرک جنرل کے پانچویں جلد کے ایڈیشن سے لی ہے۔

Leave a Comment