اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں لوگ اُن کی قدر اُن کی نیک نیتی اور کاموں کی وجہ سے کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہے۔
کہ پاکستان میں شجرکاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے 10 ارب درخت لگانےکا عزم ظاہرکیا، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری جاری ہے ۔ دوسری جانب سندھ کےکئی شہروں میں طوفانی ہوائوں اورآندھیوں سے گھروں کی چھتیں اوردیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔صوبے کے مختلف اضلاع میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد درخت اور بجلی کے پول گرنے سے بجلی اورمواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ دادو، نوشہروفیروز، دریاخان مری اور کنڈیارو میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئےمیرپور ماتھیلو میں گھر کی کچی دیوار گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب میرپور ماتھیلو میں آندھی اورطوفانی ہواؤں سے بجلی کے پول گرنے کے باعث رات سے بجلی معطل ہے۔سیپکو حکام کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث سب ڈویژن میرپور میں بجلی کے85 پول گرے ہیں جبکہ اندرون شہر میں بجلی کے7 پول گرے ہیں۔حکام نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور اس میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔