Breaking News

ملالہ کو نکاح کیخلاف بات کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ایسا بیان ملالہ کی مقبولیت میں کمی کا باعث بن سکتا تھا تو پھر اس نے ایسا کیوں کیا؟جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نکاح کے حوالے سے برطانوی میگزین دی ووگ کو دیا گیا ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو آج کل زیر بحث ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھی یہ انٹرویو ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔انٹرویو کے دوران ملالہ کے اس بیان نے کہ زندگی گزارنے کے لیے آخر نکاح یا شادی ہی کی ضرورت کیوں ہے یہ زندگی پارٹنرشپ کے ذریعے بھی تو گزاری جاسکتی ہے۔

نے تہلکہ مچا دیا تھا، صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ روشن خیال لوگوں نے بھی ملالہ پر شد ید تنقید کی، یہی نہیں بلکہ خود شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ملالہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔بلاشبہ ہم پاکستانی مغربی کلچر سے بہت متاثر ہیں، خواہ نظام تعلیم ہو یا طرز زندگی، یہاں تک کہ گفتار میں بھی ہم مغرب ہی تلقید کو فخرسمجھتے ہیں۔یہ بات بھی اگرچہ درست ہے کہ برصغیر میں طویل عرصے تک برطانوی تسلط کے بعد سے برطانوی کلچر کے جر ثو مے یہاں موجود ہیں مگر اس کے علاوہ بھی ایک طویل داستان ہے جس کے نتیجے میں ہم اس نہج تک پہنچے ہیں۔آزادی کے بعد انگریز کے برصغیر سے چلے جانے کے بعد اس رجحان میں کمی آنی چاہیے تھی لیکن یہ مغربی طرز زندگی یا اس کی خواہش اور بھی پروان چڑھتی چلی گئی۔ یقینا انگریز ایسے بیج یہاں بوگیا تھا جنہیں پھلنا پھولنا تھا اور یہی ہوا یہ بیج نہ صرف تناور درخت بنے بلکہ پھل بھی دینے لگے اور ساری قوم کو غلامی کے ایسے مزے لگا دیے کہ اس سے نکلنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔اب آتے ہیں ملالہ کی طرف کہ ملالہ کو ’’قدرت‘‘ نے کیسے ہیرو بنادیا، کسی نے گاڑی روک کر نام پوچھا  اس واقعہ میں دیگر بچیاں محفوظ رہیں، حیرت تو اس بات پر ہے کہ صرف اسی ایک واقعے میں ایسا ہوا کہ نے نام پوچھ کر کسی کو نشا نہ بنایا ہو۔

ورنہ اس واقعے سے قبل اور بعد میں اسکول کے بچوں کی گاڑیوں کو نشا نہ بنایا گیا تو کسی نے کچھ پوچھنے کی ز حمت گوارا نہیں کی۔خیر یہ باتیں بھی موضوع سے ہٹ کر ہیں، ہم بات کرنا چاہ تھے کہ ملالہ کو ایسی بات کرنے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی۔ حالانکہ خود عیسائی اور یہودیوں کی بڑی تعداد بھی خواہ کتنی بھی بد کا ر ہو ایسی باتیں کھلے عام کرنے سے گریز کرتی ہے خاص طور پر شہرت یافتہ طبقہ دوسرے طبقات میں اپنی مقبولیت کم ہوجانے کے خوف سے بھی ایسے بیانات سے اجتناب برتتا ہے۔مسلمانوں میں یہ معاملہ بہت حد تک بڑھ کر ہے اور ملالہ جو بظاہر مسلمان ہے اور عالمی سطح پر شہرت حاصل کرچکی ہے جانتی ہوگی کہ ایسا بیان اس کی مقبولیت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے تو پھر اس نے ایسا کیوں کیا؟جی بالکل ملالہ کو جس طرح شہرت ملی وہ سب نے دیکھا، یہاں تک کہ اسے نوبل انعام کا بھی حقدار قرار دیا گیا لیکن وہ اپنی اس شہرت اور مقبولیت کو زیادہ دیر قائم نہ رکھ سکی اور پاکستان میں لوگ اسے بھول چکے تھے، ملالہ کو ضرورت تھی کہ وہ کوئی ایسا کام کرے کہ پاکستان میں پھر سے موضوع بحث بن جائے۔یقینا ایسا ہی ہوا، ملالہ یا اس کے مشیروں نے جو پلاننگ کی تھی وہ کامیاب ہوگئی اور ملک بھر میں ملالہ کی نکاح والی بات موضوع بحث بن گئی وہ ملالہ جسے بھلائے ہوئے زمانے گزر چکے تھے ایک بار پھر لوگوں کے ذہن میں تازہ ہوگئی بلکہ وہ بچے جو اس وقت ملالہ کے بارے میں نہیں جانتے تھے اب انہیں بھی معلوم ہونے لگا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کون تھی؟۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *