اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی نامور خاتون سیاست دان اور وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جن کا تعلق پنجاب کی دھرتی سیالکوٹ سے ہے اس سے قبل وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق میں بھی رہ چکی ہیں اور وزیر اعظم عمران خاں کی مشیر اطلاعات بھی رہ چکی ہیں۔
اب خبر آئی ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئیں۔فردوس عاشق اعوان بیشتر اوقات مختلف کھیلوں کے میدانوں میں اپنا لوہا منواتی نظر آتی ہیں۔ ان کو متعدد بار کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیتے دیکھا گیا ہے۔گزشتہ روز وہ لاہور قلندرز کی کرکٹ اکیڈمی پہنچیں اور پیڈ ہیلمنٹ پہن کر باؤلنگ کا سامنا شروع کردیا تاہم وہ پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہو گئیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا سگنل دیدیا گیا ہے جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے دونوں ایوانوں سے قرار داد منظور کروائی جائیگی صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی نے پہلے ہی جمعہ کی چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے اب وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے اسمبلی سے قرار داد مکمل کروانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ریاست مدینہ کے تصور کو اجاگر کرن ے کیلئے حکومت نے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔قبل ازیں خیبرپختون خوا اسمبلی میں اتوار کے بجائے ہفتہ وار سرکاری تعطیل جمعے کو دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔