اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن پہلے ہی دھڑے بندی کا شکار ہے مشکلات کا شکار پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور مششکل کھڑی ہو گئی ہے جب پارٹی کے اہم ترین رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کریگی،عمران خان نے کشمیر کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، گزشتہ روز پارٹی کے اہم زمہ دارم کے ساتھ وزیر اعظم عمران سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ کے صاف و شفاف انتخابات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں پانچ سال ملے لیکن وہ کچھ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی جوڈیشری کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کشمیر انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج (ن) لیگ آزادکشمیر کے مرکزی رہنما راجا امتیاز طاہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے،راجا امتیاز طاہر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف باغ بلکہ پورے آزاد کشمیر انتخابات میں راجا امتیاز طاہر اپنے تجربے سے فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے مسلم لیگ (ن) اور کی ایک اہم وکٹ گرائی ہے اور مزید وکٹیں بھی گریں گی۔