ڈسپرین کی دو گولیاں کوٹ کر شیمپو میں ڈالیے اور پھر اسے بالوں میں لگائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالوں میں خشکی کا پیدا ہوجانا ایک بڑا مسئلہ ہے اور سردیوں میں یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے جس سے آپ کے سر میں خارش ہوجاتی ہے جو آپ کی پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس مسئلے کا حل بتاتے ہیں جس سے آپ کی سر کی خشکی میں کمی آئے گی۔

اور خارش میں بھی آرام آئے گا۔ بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے اسپرین بہترین دوا کا کام کرتی ہے کیونکہ اس میں سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے ۔ یہ خشکی ختم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ڈسپرین کی کچھ گولیاں لے کر پیس لیں۔ پھر اس میں شیمپو شامل کریں۔ اب اس آمیزے کو 5 سے 10 منٹ بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے بالوں کی خشکی میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب  ایک خاتون کی کہانی آج ہماری ویب میں آپ کو بتائی جا رہی ہے۔سندس اسحاق کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں سے ہے، ان کی عمر 27 سال ہے۔ یہ اپنے 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور بہت قابل ہیں۔ سندس کہتی ہیں کہ: ” میرے والد ہمیشہ سے کہتے تھے کہ میری چھوٹی بیٹی کوئی بڑا کام کرے گی، مگر میں بہت چھوٹی تھی، جب والد کا انتقال ہوگیا تھا، میں نے کبھی اپنی پڑھائی کا حرج نہ کیا اور بہت محنت سے پڑھتی تھی لیکن عمر زیادہ ہونے پر گھر کے بڑوں نے لڑکا ڈھونڈھ کر میری شادی کردی۔شادی کے وقت یہ عدہ لیا گیا تھا کہ میں تعلیم جاری رکھ سکوں گی، مگر یہ ممکن نہ ہوا، اور شادی بھی کامیاب نہ رہی، کچھ ہی عرصے میں میری طلاق ہوگئی اور طلاق کے بعد میرے گھر والوں میرے بھائیوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ مجھے اپنے ساتھ رکھا۔

میری ہمت بڑھائی۔ ایک روز میرے بڑے بھائی نے مجھ سے کہا کہ کیا تم سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہوگی، یہ سن کر میں گھبرا گئی، لیکن میرے بھائی نے اور میری دوست کے بھائی ذیشان نے مجھے بہت اچھے سے گائیڈ کیا، میں نے کتابوں سے دوستی کرلی جو میرے لئے بہت زیادہ فائدے مند رہی، میں ہر روز بابا کی بات یاد کرتی تھی کہ میری چھوٹی بیٹی بڑا کام کرے گی، اور پھر میں سی ایس ایس کا امتحان دے آئی ۔جب رزلٹ آیا تو ڈر لگ رہا تھا۔ بھائی نے کہا تم نے اپنا رزلٹ دیکھا، جس پر میں نے کہا کہ میں نے نہیں دیکھا، اس کے بعد جب میرے بھائئ نے رزلٹ دیکھا اور بتایا تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ میں اتنے اچھے نمبروں سے پاس ہوگئی ہوں۔ میں پہلی مرتبہ اس امتحان میں انگریزی کی وجہ سے فیل ہوگئی تھی، مگر دوسری مرتبہ میں نے ہمت نہ ہاری اور اب کی مرتبہ میرے نمبر پہلے سے بھی زیادہ اچھے تھے۔ سندس اسحٰق کے مطابق :’کتابوں کی دوستی نے مجھے ماضی کے تلخ تجربات کو بھلانے میں مدد کی اور میری توجہ اور فکر ایک کامیاب مستقبل کی جانب مرکوز کروادی۔ میں منیبہ مزاری بلوچ سے بہت متاثر تھی۔ میں اکثر ان کی باتیں سُنا کرتی جو مجھے ہمیشہ کچھ کر دکھانے کا حوصلہ ملتا تھا، یوں میں نے کتابوں کا دامن تھاما اور اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھاتی گئی۔

Leave a Comment