فیصل موورز کی تمام بسوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹرانسپورٹ  کمپنی فیصل موورز کے موٹروے پر سفر کرنے پرپابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل موورز کی تمام بسوں کو موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیصل موورز کا دس روز کے دوران دوسرا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق فیصل موورز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہو چکے ہیں۔ موٹروے پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ فیصل موورز کے ڈرائیورز لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ فیصل موورز کو پہلے بھی کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔نیشنل ہائی وے پر واقعات پر وہاں بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل موورز کو سہولیات کے فقدان پر مسافروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔2017 میں فیصل موورز نے لاہور تا اسلام روٹ کے لیے پریمئیر سروس لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نئی سروس میں آرام دہ صوفہ سیٹ، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ویڈیو آن ڈیمانڈ سسٹم، مسافروں کی تواضع اور موبائل فون چارج کرنے کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولز کے اوقات کار کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 جون بروز پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ‏اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کو اب واپس لے لیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کئیے ، سی ای او لاہور پرویز اختر نے اسکول کے نئے اوقار کار جاری کیےتھے ، جس کے تحت 50 فیصد طالب علم ایک دن میں اسکول حاضر ہوں گے اور کوئی بھی طالب علم لگاتار دو دن اسکول نہیں آئے گا ۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *