اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 76سال کی عمر میں بھی یہ شخص نوجوانوں سے زیادہ فٹ نظر آ رہا ہے لیکن اس فٹنس کے پیچھے چھپی کہانی جان کر آپ بھی چونک جائیں گے صحت مند زندگی گزارنا ہر انسان کا حق ہے۔ لیکن اس کے لئے کچھ محنت کرنا پڑتی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ نوجوان طبقے میں سے بھی کم ہی لوگ اپنی فٹنس پر کچھ زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 76سالہ شخص نے اس عمر میں بھی خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ وہ کئی لوگوں کے لئے ایک مثال بنے ہوئے ہیں۔ ان صاحب کا نام تری پاتھ سنگھ ہے اور یہ پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑ ھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک عام انسان سے فٹنس ماڈل بننے تک کے سفر سے متعلق تری پات سنگھ نے ‘ہیومنز آف ممبئی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میری اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا جس کے بعد میں خود کو اکیلا محسوس کرنے لگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی سال ایسے ہی گزار دیے، میرا بزنس اختتام پذیر ہوگیا تھا لیکن میں نے سوچا کہ اگر میری بیوی مجھے اس حال میں دیکھے گی تو کافی مایوس ہو جائے گی لہٰذا میں نے کچھ کرنے کی ٹھان لی۔تری پات سنگھ نے بتایا کہ جب میں 60 سال کی عمر کو پہنچا تو خود پر کام کرنا شروع کیا، خود کو فٹ رکھنے کیلئے ٹریننگ کی اور آج میرا بزنس بھی سیٹ ہے اور میں پہلے سے کہیں زیادہ فٹ ہوں۔ اور خوش گوار زندگی گزار رہا ہوں۔