بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل مسلسل کتنے دن بارشیں ہونگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے ایک شاندار خوش خبری آ گئی ہے مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ، بارشوں سے درجہ حرارت میں دس ڈگری تک کمی ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو دوپہر کے بعد بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید برآں شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں جمعرات کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے تاہم کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کو دو ایڈ ہاک ریلیف جو 2018اور 2019میں دیئے گئے تھے بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے اس پر دس سے پندرہ فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کی تجویز ہے ،جبکہ اس سے پہلے والے دو ایڈ ہاک ریلیف ابھی یوں ہی برقر ارکھنے کی تجویز ہے ۔روزنامہ نوائے وقت میں عترت جعفری کی شائع خبر کے مطابق سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *