Breaking News

کراچی میں گورنر راج کا نفاذ۔۔۔حکومت کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا،جیالوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسائل کیوں حل نہیں کئے پیپلز زپارٹی کی سندھ حکومت کے لئے ایک بہت ہی بُری خبر آ گئی ہے۔ شہر قائد میں گورنر راج  لگانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے جس کے پیش نظر حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم بھی دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے شہر میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نہیں ‏مانتے تو گورنر راج لگایا جائے۔ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو تاجروں کے ‏مسائل کے حوالے سے درجنوں خطوط ارسال کیے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے جانب سے سندھ حکومت کو دیئے گئے 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم میں ‏سے 24 گھنٹے گزر گئے ہیں۔ تاجر رہنما الیاس میمن کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مطالبات کی منظوری کے لیئے حکومت کے پاس ‏صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر سندھ حکومت نے ریلیف نہ دیا گیا تو پھر بات سڑکوں پر ہو ‏گی۔جبکہ تاجررہنما رضوان عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت اپنا رویہ درست کرے، تاجروں کی تذلیل بند کی ‏جائے، ہفتہ وار ایک چھٹی اورصبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کاروبار کرنے دیا جائے۔تاجر برادری نے کہا کہ مینا بازار میں خواتین کی چھوٹی مارکیٹ ہے جس میں تین سو سیلون ہیں، ہمارے 45 سال پرانے کاروبار سے مڈل کلاس خواتین منسلک ہیں جن کے گھر فاقہ کشی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، ہمیں ہماری ضروریات کے تحت کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، آخر کب تک ہم اپنی جیب سے کرایہ اور تنخواہیں دیتے رہیں۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *