Breaking News

طلبا جشن منا ہی رہے تھے کہ اچانک یہ کیا خبر آگئی وزیر تعلیم شفقت محمود نےا چانک بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت تعلیم اور طلباء کے مابین جاری کشمکش کا خاتمہ ہو گیا ہے اور حتمی اعلان کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10جولائی کو لیے جائیں گے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انھوں نے مزید کہا۔

کہ نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کے ریاضی اور اختیاری مضامین ہی کا امتحان ہوگا اور صرف40فیصد نصاب میں سے امتحان لیا جائے گا۔وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔پریس کانفرنس کے  دوران وزیر تعلیم نے بچوں کو وارننگ بھی دی اور کہا کہ امتحانات لینے کے فیصلے پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ممکنہ طور پر بننے والے نئے اسرائیلی وزیر اعظم اورسابق اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے ایک پاکستانی عمارت کے بارے میں بھونڈا اورگمراہ کن پروپیگنڈہ کرتے ہوئے اسے حما س کا ٹھکانہ قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں سے اسرائیل پرحملو ں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ تاہم انھوں نے اس دوران ایک عجیب و غریب بات یہ بھی کی ہے کہ یہ عمار ت غزہ کے علاقے میں واقع ہے۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نہوں نے اسلام آباد کے ’شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘ کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نفتالی بینت نے ویڈیو میں عمارت کا نام بھی ’شفا ہسپتال‘ لیا تھا لیکن انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ عمارت غزہ میں حماس کا مسکن ہے اور اسی عمارت سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *