کورونا نے بالی ووڈ کو اجاڑ کر رکھ دیا،اہم ترین اداکار کا انتقال۔۔بھارت میں سوگ،دنیا بھرکے مداح غمگین

اسلام اباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال بھر گئے ہیں آکسیجن کا بحران پیدا ہو چکا ہےجب کہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہو رہی ہیں ان بدترین حالات میں اس عالمی وبا نے ایک اور نامور بھارتی اداکار کی جان بھی لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی ’سیریز 24‘ اور ویب سیریز ’اسپشل او پی ایس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور بھارتی اداکار اور ریٹائرڈ میجر بکرم جیت کنور پال کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔بالی وڈ ہدایتکار وکرم بھٹ نے سوشل میڈیا پر بکرم جیت کی تصویر کے ساتھ ان کے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ میجر بکرم جیت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔وکرم بھٹ نے بکرم جیت کے ساتھ ’کری ایچر تھری ڈی‘ اور ’ہارر اسٹوری‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔اس کے علاوہ بکرم جیت کنول پار سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو، بائی پاس روڈ اور شارٹ کٹ رومیو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔بکرم جیت کنور پال پیج تھری، کارپوریٹ، راکٹ سنگھ، سیلز مین آف دی ایر، آراکشن، مرڈر ٹو، جب تک ہے جان، چانس پے ڈانس، 2 اسٹیٹس اور رنجیر جیسی فلموں میں بھی معاون اداکار کے طور پر اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہو گیا ہے۔ امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں مسلسل ڈی ویلیو ہو رہی ہےانٹربینک کے تبادلہ مارکیٹ میں اپریل کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر 17 پیسے کم ہوئی ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ماہ اپریل میں ڈالر کی قدر 69 پیسے بڑھی ہے۔ اپریل کے اختتام پرانٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 45 پیسے ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرکی قدر 10 پیسے کم ہوئی ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *