Breaking News

’’پاکستان سب پر بازی لے گیا‘‘ اب صرف 45 منٹ میں کینسر کا علاج ممکن

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ویسے تو کراچی کے جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) کا شمار ملک کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔لیکن اب اس ہسپتال کے شعبہ ’ریڈیو لاجی‘ میں ’سائبر نائف‘ نامی ایک نیا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے، جو موضی مرض کینسر کے علاج کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔

شعبہ سائبر نائف میں کینسر کے مریضوں کا روبوٹ کے ذریعے صرف اورصرف 30 سے 45 منٹ میں آپریشن کیا جاتا ہے، وہ بھی مریض کے جسم کو قینچی یا دیگر آلات سے کاٹنے اور اس کے کپڑے تبدیل کیے بغیر۔جناح ہسپتال میں نجی فلاحی تنظیم پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن، سندھ حکومت ، پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اور دیگر مخیر حضرات کی امداد سے 40 کروڑ روپے مالیت کا سائبر نائف روبوٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو تمام طرح کے کینسر کے مریضوں کی سرجری کرنے سمیت کینسر کی شناخت کا کام کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سائبر نائف روبوٹ سسٹم کے 250 سے بھی کم سسٹم موجود ہیں، جن میں سے ایک جناح ہسپتال میں بھی نصب کیا گیا ہے۔ان جدید طبی روبوٹ کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، جب کہ امریکا جیسے ممالک میں ان کے ذریعے کینسر کے مریضوں کی سرجری 50 سے 90 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ میں ہوتا ہے، لیکن پاکستان میں یہ علاج مفت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس دنیا بھر میں خوف کی علامت بن چکا ہے ۔ چین میں پھنسے ہوئے بنگلہ دیش کے طلبہ نے واپس جانے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی طلبہ نے کہا ہے کہ چین اس وقت چین میں رہنا ہمارے لیے بہتر ہو گا کیونکہ یہاں پر جو طبی سہولیات دی جارہی ہیں وہ ہمارے ملک میں فی الحال ناکافی ہیں ۔ کینوزہو یونیورسٹی کے طلباء ، محمد کاوزر اور ملا محمد رضا،کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بنگلہ دیش واپس جانے کی توقع کر رہے تھے۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *