Breaking News

آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز!! اتوار کے بجائے جمعہ کو چھٹی ۔۔۔ اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا جب پاکستان میں جمعرات کو آدھی چھٹی جب کہ جمعہ کے روز مکمل چھٹی ہوتی تھی مگر پھر جمعہ کی چھٹی ختم کر کے اتوار کی چھٹی کر دی گئی تھی تاہم اب ایک بارے پھر جمعہ کی چھٹی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے جمعہ کو چھٹی کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے حمیرا خاتون کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اتوار کے بجائے جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو بحال کیا جائے۔متن میں کہا گیا ہے کہ بازاروں، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں 2 دن تعطیل ہوتی ہے جس سے کاروبار، معیشت اور سرکاری امور سست روی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ،سینئر تجزیہ کار عبدالصمد یعقوب نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں آزادی صحافت کی بات آئیگی میں حامد میر کیساتھ کھڑا ہوں ، میں انہیں 1995سے جانتا ہوں،ان پر آج پابندی نہیںلگی ، ان پر مشرف دور میں بھی پابندی لگی ، زرداری دور میں بھی لگی ، لیکن بدقسمتی سے یہ پابندی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی لگی ، میر ایہ ماننا ہے کہ کسی زبان کو اسی طرح بند نہیں کرایا جاسکتا،خاص طور پر حامد میر کو،یہ ٹھیک ہے کہ حامد میر کو انتہا تک نہیں جانا چاہئے تھا،ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہئے تھی،کس کے پروگرام کو آن ائیر ہونا چاہئے کس کے پروگرام کو آن ائیر نہیں ہونا چاہئے یہ اداروں کا کام نہیں ہے۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *