شاہ رخ خان کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیاگیا لیکن کس کی جانب سے۔۔۔شادی کی پیشکش پر سوشل میڈیا صارفین حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جب سے سہانا خان نےنوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھا ہے تو شاہ رخان کے اندر بھی ایک ’روائتی‘ باپ جاگ اٹھا ہے۔ جنہوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی لڑکے نے سہانا کا بو سہ لینے کی کوشش کی تو وہ اس کے ہونٹ کا ٹ دیں گے۔ یہ انکشاف بھی سامنے آیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ معاشقہ لڑانے کے خواہشمند لڑکوں کیلئے 7 اصول بھی وضع کر دئیے ہیں ۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارف نے شادی کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں نیویارک میں اپنے 21ویں جنم دن کا جشن منایا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر سہانا خان کے خاص دوست بھی ہمراہ تھے۔جنم دن کے موقع پر گوری خان نے بیٹی سہانا خان کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد دینا چاہی۔ گوری خان نے تصور شیئر کرتے ہوئیلکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے۔۔ تم ہمیں آج محبوب ہو، کل بھی ہوگی اور ہمیشہ رہوگی۔گوری خان کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے سہانا خان کو ڈھیروں مبارکباد ملیں۔ لیکن ایک ٹوئٹ نے صارفین کو حیران کردیا۔ٹوئٹر صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گوری خان سے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔ یہی نہیں بلکہ صارف نے لکھا کہ وہ ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی کماتا ہے۔اس ٹوئٹ نے تمام مداح صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔ کئی صارفین نے اسے ‘مزاحیہ’ قرار دیا۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور وہ ایک معروف اداکارہ بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

About admin

Check Also

افسوسناک خبر : ڈرامے کا سین حقیقت بن گیا ، اداکار اعجاز اسلم کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *