Breaking News

جب تک پروگرام واپس حامد میر کو نہیں ملتاہمارا کوئی نمائندہ کیپیٹل ٹاک میں شرکت نہیں کریگا پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ گزشتہ روز پابندی لگنے کے بعد حامد میر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نیا نہیں، ”ماضی میں دو دفعہ مجھ پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے، ایک بار اللہ نے بچا یا تھا۔ لیکن آئین میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں روکا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہوں اور کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کا سینئر صحافی حامد میر سے اظہار یکجہتی ،ٹاک شو ٹیم کے ارکان کو کیپیٹل ٹاک میں شرکت سے روک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق صحافی آصف بشیر چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہجب تک پروگرام واپس حامد میر کو نہیں ملتا مسلم لیگ ن کا کوئی نمائندہ کیپیٹل ٹاک میں شرکت نہیں کرے گا، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کس نشریاتی ادارے نے کیا پروگرام نشر کرنا ہے اور اس کی ٹیم کیا ہوگی،یہ فیصلہ ادارے خود کرتے ہیں، ہمارا اداروں کے اندرونی فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام ادارےآئین کے آرٹیکل 19کے تحت اپنی پالیسی بنانے کے خود ذمہ دار ہیں۔علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے جرنلسٹ میڈیا پروٹیکشن بل متعارف کرایا جو میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، تحریک انصاف حکومت ہمیشہ میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے تمام تر تحفظات کو حل کیا جائے گا، اپوزیشن کو تنقید کرنے کی بجائے جرنلسٹ میڈیا پروٹیکشن بل کی حمایت کرنی چاہیے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *