Breaking News

جب نامور پاکستانی اداکارہ نے عمران خان کو لائیو شو میں پریشان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے زندگی کا شاید کوئی ہی لمحہ ایسا ہو کہ جب وہ خبروں کی شہہ سُرخیوں میں نہ رہے ہوں۔بات کرکٹ کی ہو یا سیاست کی عمران خان کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔اسی ضمن میں ایک نیوز چینل کی ویب سائٹ سے  ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

معین اختر کے شو میں انیتا ایوب اور عمران خان کی شرکت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں ماضی کی معروف ماڈل و اداکارہ انیتا ایوب عمران خان کے ہمراہ بطور مہمان بیٹھی ہیں۔میزبان معین اختر کے ایک سوال کے جواب میں انیتا کہتی ہیں کہ ’مجھے کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘معین اختر کو یہاں اپنی حسِ مزاح کا استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، پھر بھی آپ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں؟‘اس پر انیتا ایوب کہتی ہیں کہ ’میں نے کرکٹ کہا ہے، کرکٹر نہیں۔‘سوشل میڈیا پر بڑی تعد اد میں شیئر کی جانے والی ویڈیو میں صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انیتا نے تو عمران خان کو اپنی باتوں سے پریشان ہی کردیا ہوگا۔ دوسری جانب جیو کے صحافی حامد میر پر پابندی لگ گئی، جیو کا پروگرام ”کیپیٹل ٹاک ”اب حامد میر کے بغیر ہوگا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وسیم عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حامد میر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کیپٹل ٹاک اب حامد میر کے بغیرہو گا۔تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وسیم عباسی نے مزید کہا کہ تاہم حامد میر صاحب جنگ گروپ کا حصہ ہیں۔ بس عارضی طور پر شو کی میزبانی محمد جنید یا کراچی سے کوئی اور اینکر کریں گے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *