سب کے دل ٹوٹ گئے کترینہ کیف کو بھی پیار مل گیا، لڑکا کون ؟ جان کر مداحوں کےمنہ کھلے کے کھلے رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بھارت کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی جس کے باعث ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں کہ وہ کسے پسند کرتی ہیں اور کب شادی کریں گی؟

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے کسی کے کندھے یا سینے پر سر رکھا ہوا ہے تاہم تصویر میں اس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔اس تصویر سے سوشل میڈیا پر افواہوں اور قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ دراصل کترینہ کے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار وکی کوشال کی ہے۔اس قیاس کو ثابت کرنے کے لیے مداحوں نے وکی کوشال کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اسی رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔خیال رہے وکی کوشال اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کچھ عرصے سے خبریں آرہی ہیں تاہم ابھی تک دونوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ جیا علی خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں . متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں کے مطابق جیا علی نے 27 مئی کو پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے صنعت کار، پروفیشنل کرکٹ کوچ اور وفاقی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یورپ کے عہدیدار عمران ادریس سے شادی کی ۔ جیا علی کے نکاح کی تقریب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی ’بادشاہی مسجد‘ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں، انتہائی خاص دوستوں اور پیشہ ور فوٹو و ویڈیوگرافرز نے شرکت کی.نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی جب کہ کورونا ایس او پیز کے تحت کم سے کم مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی۔

Leave a Comment