اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسا کہ ہر کسی کے علم میں ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے لئے آخری حد تک جانا پڑتا ہے پروڈیوسر کی خواہش کو پورا کرنا پڑتا ہے اور اس کی رنگین خواہشات کو پورا کرنے کے لئے اداکاراؤں کو اُس کے بیڈ روم کی زینت بننا پڑتا ہے ایسا ہی ایک انکشاف اب سامنے آیا ہے۔
بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل کشور مرچنٹ نے کہا ہے کہ انھیں فلموں میں کام کے حوالے سے ایک بار ہیرو کے ساتھ کاؤچ پر سونے کے لیے کہا گیا، تاہم انھوں نے اپنی والدہ کی موجودگی میں اس سے انکار کر دیا تھا۔کشور مرچنٹ جو ان دنوں اپنے پہلے بچے کی ولادت کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں انکا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو دونوں بالی ووڈ کے بڑے نام ہیں۔ایک معروف بھارتی میڈیا ادارے سے اس حوالے سے پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے کشور نے مزید کہا کہ میں صرف ایک بار ہی فلم کے حوالے سے میٹنگ کے لیے گئی۔ میری والدہ میرے ساتھ تھیں۔اس موقع پر فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے مجھ سے کہا کہ آپ کو فلم کے ہیرو کے ساتھ کاؤچ پر سونا ہوگا۔ جس پر میں نے انتہائی نرمی سے یہ پیش کش قبول کرنے سے انکار کیا اور واپس آگئی، میں یہ نہیں کہوں گی یہ تو بہت ہوتا ہے اور یہ عام سی بات ہے۔ انڈسٹری بدنام ہے لیکن ہر انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے۔اس سوال پر کہ کیا اس تجربے نے انھیں فلموں سے دور رکھا ہوا ہے؟ انھوں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، میں اپنے کام پر کافی توجہ مرکوز رکھتی ہوں، اور ٹیلی ویژن کی جانب زیادہ متوجہ ہوں، ہمیشہ کوالٹی اور کوانٹیٹی پر مبنی کام کرتی ہوں۔