Breaking News

بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ،بڑی سیاسی جماعت نے کپتان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگلے مہینے یعنی جون کے مہینے میں وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنا اپنا بجٹ پیش کریں گی جس کا سب کو بڑی بے تابی سے انتظار ہے ایسے میں حکومت کے لئے اس بجٹ کو پاس کروانا بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے۔

کہ عوام دشمن آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی معاشی پالیسیاں عوام کے مفادات کی ترجمانی کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ہر پاکستانی کو پونے دولاکھ روپے کا مقروض کرکے معاشی ترقی کے گن گانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے،عمران خان کا ہدف عام آدمی سے بھاری بھرکم ٹیکس وصول کرکے خزانہ بھرنا اور اپنے امیر دوستوں کو اس خزانے سے ایمنسٹی اسکیمیں دینا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست نہیں بلکہ چند سرمایہ داروں کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے اور آج ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 85 لاکھ ہوچکی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے جب اقتدار چھوڑا تھا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا لیکن عمران خان کی حکومت میں معیشت کا حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *