Breaking News

آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھرپور کامیابی کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پاکستان میں مقبول ترین رہنما ہیں، پاکستان کے عوام نے انہیں ووٹ دیئے اور ان کے پرستار ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں بھی وزیراعظم عمران خان کامیابی حاصل کریں گے۔ منتخب حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے، عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات میں لاکھوں ووٹ حاصل کئے۔

عمران خان ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم ہیں، وہ اور ان کی کابینہ اجتماعی فیصلے کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 بحران کے باوجود اس وقت ملک کی شرح نمو 3.94 فیصد ہے،تقریباً 1100 ارب روپے اربن اکانومی سے رورل اکانومی میں منتقل ہوئے۔اس سال پاکستان میں چار بمپر فصلیں ہوئیں، کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹریکٹرز خریدےگئے۔کووڈ 19 کے حوالے سے پاکستانردعمل پوری دنیا میں سب سے بہتر رہا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے وبا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا ہے، جو کووڈ 19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہماری کامیاب حکمت عملی کا اظہار ہے۔ملک میں 5.5 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ عوام کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے۔ہم ویکسینیشن کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے۔کووڈ 19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کامیابی جزوی لاک ڈاؤن کی حکمت عملی ہے،پاکستان میں خطے کے کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں صورتحال کافی بہتر ہے۔پاکستان میں میڈیا کو بے پناہ آزادی حاصل ہے، آزادی اظہار رائے ایک بنیادی اور جمہوری حق ہے جس کی آئین پاکستان میں ضمانت دی گئی ہے۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *