Breaking News

ایک اور وزیر وزارت سے مستعفی،استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کے لئے بہت بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے حکومت کے اہم ترین وزیر چوہدری شہزاد محمود اپنی وزارت سمال انڈسٹری سے مستعفی ہو گئےانہوں نے اپنی استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری شہزارمحمود وزارت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کواپنا استعفیٰ ارسال کر دیا ہے اس موقع پر سابق وزیر حکومت چوہدری رفیق نیئر بھی موجود تھے۔انہوں نے استعفیٰ اپنے حلقہ انتخاب لچھراٹ مظفر آباد کے مسائل بعض وزرا کی حلقہ کے معاملات میں بے جا مداحلت،میرٹ کی پامالی سے متعلق وزیراعظم کے نوٹس میں بارہا لانے کے باوجود نظر انداز کرنے کی وجہ سے دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام دشمن آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی معاشی پالیسیاں عوام کے مفادات کی ترجمانی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر پاکستانی کو پونے دولاکھ روپے کا مقروض کرکے معاشی ترقی کے گن گانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے،عمران خان کا ہدف عام آدمی سے بھاری بھرکم ٹیکس وصول کرکے خزانہ بھرنا اور اپنے امیر دوستوں کو اس خزانے سے ایمنسٹی اسکیمیں دینا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست نہیں بلکہ چند سرمایہ داروں کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں جس سے ملک غلط سمت کی جانب جا رہا ہے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *