Breaking News

مسوڑوں کی تکلیف سے نجات چاہتے ہیں تو یہ 5 گھریلو ٹوٹکے اپنائیں اور درد کو دور بھگائیں

انسان ہمیشہ سے اپنی خوبصوررتی میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے، دانت بھی انسانی جسم کا ایک ایسا حصہ ہے جو کہ خوبصورتی کے حوالے سے اثرا نداز ہوتا ہے۔ یہ دانت، مسوڑوں کی تکلیف کی وجہ سے نہ صرف خراب ہوسکتے ہیں بلکہ خوبصورتی کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔آج ہم ان گھریلو ٹوٹکوں کی بات کریں گے جن سے دانتوں کا پیلا پن، بدبو، جراثیم سے بچا جاسکتا ہے، ساتھ ہی ساتھ مسوڑوں کو مضبوط بھی بنایا جاسکتا ہے۔ایسے ہی چند ٹوٹکوں کے بارے میں آپکو بتاتے ہیں۔

سبز چائے:سبز چائے یا گرین ٹی مسوڑوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے اور جراثیم کےخلاف معاون کا کردار ادا کرتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈٰنٹ دیگر بیماریوں سے بچاتی ہیں جبکہ اورل کیوٹی میں جراثیم کے خلاف مؤثر کام کرتی ہے۔صرف ایک سبز چائے کا کپ آپ کے مسوڑوں کو صحت مند بناسکتا ہے۔

تل کا تیل:تل کا تیل دانتوں اور مسوڑوں کے درمیان بننے والی پیلے رنگ کی لئیر کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تل کا تیل زہریلے مادوں کے خلاف بھی کارآمد ہوسکتا ہے۔تل کے تیل کا استعمال صبح برش کرنے سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔ صبح برش کرنے سے پہلے آپ 30 سیکنڈز تک کلی کرسکتے ہیں۔ جبکہ گرم تل کے تیل کا استعمال مسوڑوں کو حفاظتی کوٹنگ فراہم کرتا ہے۔

کھوپرے کا تیل:کھوپرے کا تیل مسوڑوں کوکئی جراثیم سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ چونکہ کھوپرے کا تیل اینٹی مائیکروبئیل ہوتا ہے جو کہ مسوڑوں کی سوزش کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کھوپرے کا تیل نئے پیدا ہونے والے جراثیم کو بھی مار دیتا ہے جبکہ دانتوں کو خراب ہونے سے بھی بچاتا ہے۔کھوپرے کے تیل کو بھی آپ صبح استعمال کرسکتے ہیں، صبح 30 سیکنڈز تک کلے کرکے دانتوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہمیشہ تازہ کھوپرے کے تیل کا استعمال کیا جائے۔

ایلوویرا:ایلوویرا ایک بہترین اینٹی بیکٹیریل ہے جو کہ دانتوں کو اور مسوڑوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔ جبکہ ایلوویرا مسوڑوں کو سوزش سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ ایلوویرا کا استعمال انفیکشن اور مسوڑوں کے کسی بھی نقصان کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ایلوویرا کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ کار یہ ہے کہ ایک تازہ ایلوویرا کا پتہ لیں، ایلوویرا کی جیل کو بطور ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں، روزمرہ کے استعمال سے مسوڑوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایلوویرا کی جیل کا استعمال کلی کر کے بھی کرسکتے ہیں۔

لیموں کا تیل:لیموں کا تیل بہترین اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے۔ مسوڑوں کے خرابی، اور سوزش میں لیموں کا تیل بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ دوسرے تمام ٹوٹکوں کی طرح آپ لیموں کے تیل کو روزمرہ کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، کیونکہ لیموں کا تیل ایسیڈک ہوتا ہے اور آپ کے مسوڑوں کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔تاہم ہفتے میں ایک دن لیموں کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ تازہ زیتون کا تیل اور ایک چوتھائی لیموں کے رس کے ذریعے آپ تیل بنا سکتے ہیں۔ ہفتہ میں ایک دن صبح اور دوپہر کھانے کے بعد کلے کرنے سے کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔ کلے کو بالکل ایسے ہی کریں جیسے آپ روزمرہ میں کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

یہ کام ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معائنہ کیا جائے تو موت کی وجہ نظر آ جاتی ہے ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *