آج کی بڑی بریکنگ نیوز چودھری نثارعلی خان نے وہ قدم اٹھا ہی لیا جس کا پونے تین سال سے سب کو انتظارتھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے سابق رہنما چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار علی خاں  آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا۔ 24 مئی کو بھی چوہدری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔ دوسری جانب استاد نصرت فتح علی خان کی اکلوتی اولاد ان کی بیٹی ندا نصرت ہیں جو اب کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ندا نصرت نے اپنے والد کی یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں اس وقت تیرہ چودہ برس کی تھی جب ان کا انتقال ہوا، میرا ان کیساتھ زیادہ وقت تو نہیں گزرا لیکن بچپن میں ہوش سنبھالنے کے بعد چھ سات برس کے عرصے کی یادیں ایسی جو میری زندگی کا حاصل ہے کہ وہ ایک لیجنڈری فنکار کی بیٹی کہلانے میں بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔’ان کے جیسا فنکار اور والد شاید ہی کوئی ہو گا۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ عالمی افق پر چمکنے والے فنکار کی بیٹی ہونے کا اعزاز ملا۔’وہ کہتی ہیں کہ ‘اکثر بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنے عرصے بعد کیوں منظر عام پر آئی ہوں، لوگوں کو میرے بارے میں علم ہی نہیں ہے تو میں کہتی ہوں کہ میرے والد ایک عام انسان نہیں تھے میں آج بھی 16 اگست کے دکھ میں جی رہی ہوں، میں آج تک اس سے باہر نہیں نکل پائی۔’استاد نصرت کے ساتھ بتائے وقت کی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ‘ان کو اپنے کام سے عشق تھا۔

Leave a Comment