Breaking News

نیلم منیر کا تمام لوگوں کے نام ایک جزباتی پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ میں ردا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی نامور اداکارہ نیلم منیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔اکثر سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغامات جاری کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ایک خطاب ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

نیلم منیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں قائداعظم محمد علی جناح اعلان کر رہے ہیں کہ ’پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے۔‘قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ ’جو بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ واقعتاً پاکستان کا دشمن ہے۔‘بانی پاکستان نے فرمایا کہ ’ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔‘نیلم منیر کا مداحوں کیلئے معنی خیز پیغامنیلم منیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’قائد اعظم محمد علی جناح میری سب سے پسندیدہ شخصیت اور میرے آئیڈیل ہیں۔‘اداکارہ کی اس خصوصی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس کا اندازہ اُن ہزاروں لائکس سے لگایا جاسکتا ہے جو اُن کی پوسٹ پر آچکے ہیں۔مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے، نیلم منیریاد رہے کہ اس سے قبل نیلم منیر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزمائش مشکلات کا نہیں بلکہ کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے۔نیلم منیر نے ڈپریشن سے نجات کا طریقہ بتا دیااُن کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کو مشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

About admin

Check Also

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا انکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *