وہ جگہ جہاں حکومت نے مفت گھردینے کے ساتھ ساتھ ماہانہ 4 لاکھ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا جلدی کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو اور اس میں ہر طرح کی سہولتیں ہوں تاکہ وہ ایک خوش گوار زندگی گزار سکے۔اب اٹلی کے صوبے پوگلیا کے ایک قصبے کینڈیلا کے میئر نے وہاں کی کم ہوتی ہوئی آبادی سے پریشان ہوکر اعلان کیا ہے کہ قصبے میں سکونت اختیار کرنے والوں کو شہری حکومت معاوضہ دے گی۔

آٹھ ہزار سے زائد افرادپر مشتمل اس قصبے کی آبادی محض 2700 رہ گئی ہے۔سر سبز پہاڑوں اور جنگل سے گھرے اس قصبے میں اگر کوئی غیرملکی بسنا چاہے گا تو شہری حکومت تنہا فرد کو 800 یورو ، جوڑے کو 1200 یورو ، تین افراد کے خاندان کو 1500 یورو جبکہ چار افراد کے خاندان کو دو ہزار یورو دے گی۔ کینڈیلا کے میئر نکولا گاتا کے مطابق ہم دن رات اس جذبے اور عزم کے ساتھ کام کررہے ہیں کہ اس قصبے کی ماضی کی رونقوں کو واپس لائیں گے،1960 کی دہائی میں سیاح اس جگہ کو لٹل نیپلز کہتے تھے اور یہاں کی گلیاں سیاحوں، تاجروں اور دیگر افراد سے بھری ہوتی تھیں۔مگر اب یہاں کے نوجوان ملازمت اور اچھے مواقعوں کے لیے دیگر جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں اور اس بات کے امکانات ہیں کہ یہ اٹلی کے لاتعداد گھوسٹ ٹاﺅنز میں سے ایک بن جائے گا، جس سے بچنے کے لیے یہ حیران کن اعلان کیا گیا ہے۔اگر کوئی وہاں بسنے کے لیے تیار ہو تو وہ مستقل ہونی چاہیے، جس کے لیے ایک گھر کرائے پر لینا ہوگا جبکہ ملازمت بھی کرنا ہوگی۔حکام کے مطابق یہ ایک پرسکون مقام ہے، جہاں لوگوں کا طرز زندگی سادہ ہے، یہاں کوئی ہجوم نہیں اور گھومنے پھرنے کے لیے متعدد مقامات ہیں۔

Leave a Comment