سستی گاڑی خریدنے والوں کا خواب پورا ہو گیااب ایک لاکھ 49 ہزار میں گاڑی ملے گی ایسی تفصیلات جو آپ کا دل خوش کردیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سستی گاڑی کی خریدنے والوں کا خواب پورا ہو گیااب ایک لاکھ 49 ہزار میں گاڑی ملے گی ایسی تفصیلات جو آپ کا دل خوش کردیں گی ۔ چینی کمپنی علی بابا کی جانب سے فروخت کی جانے والی گاڑی اب پاکستانی بھی خرید سکتے ہیں، چین میں تیار کی جانے والی یہ الیکٹرک کار۔

کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے بذریعہ آن لائن خریداری ممکن، ایک مرتبہ مکمل چارج کے بعد 100کلومیٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکچینی کمپنی کی جانب سے دنیا کی سستی ترین گاڑی فروخت کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 1 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی کم، یعنی تقریباً ڈیرھ لاکھ روپے پاکستانی ہے۔ 2 دروازوں والی یہ الیکٹرک کار چین کی مشہور کمپنی علی بابا کی جانب سے بذریعہ آن لائن فروخت کی جا رہی ہے۔یوں پاکستانیوں سمیت کسی بھی ملک کے شہری یہ گاڑی خرید سکتے ہیں۔اس گاڑی کو دنیا کیسستی ترین گاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم قیمت کم ہونے کی وجہ سے گاڑی کا معیار اور خصوصیات بھی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں ہیں۔گاڑی کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں اس گاڑی کا سائز قدرے کم ہے، جبکہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک ہے۔ گاڑی کو مکمل چارج ہونے میں 10 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد یہ گاڑی 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ تاہم گاڑی کی رفتار انتہائی کم ہے۔ گاڑی زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب میں موٹر سائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کاامکان 70 سی سی اور125سی سی کی رجسٹریشن فیس بتادی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریلیف کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *