Breaking News

ننھے احمد شاہ کی دنیا ہی بدل گئی، رمضان ٹرانسمشن کے کتنے لاکھ لئے؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپنی ٹیچر سے سخت لہجے لیکن معصومانہ انداز میں بستہ واپس مانگنے والے بچے احمد شاہ کی پہلی ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ بچہ احمد شاہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔ ٹیچر کے ساتھ  ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا اور وہی حرکتیں دوبارہ دہرانے کا کہا گیا۔

اور بچے احمد شاہ نے دوبارہ وہی کچھ کیا۔ احمد شاہ نہ صرف پاکستان میں مشہور ہو گیا بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا جانے لگا۔ احمد شاہ گزشتہ تین سال سے اے آر وائی سے منسلک ہے اور مارننگ شو ہو یا پھر رمضان ٹرانسمشن، جیتو پاکستان ہو یا پھر کوئی دوسرا پروگرام، احمد شاہ کو کسی نہ کسی طرح ضرور شامل کیا جاتا ہے۔ احمد شاہ جیسے جیسے بڑا ہو رہا ہے اس کی شخصیت میں تبدیلیاں بھی ہوتی جا رہی ہیں اسے کیمرہ کا سامنا کرنے کا پتہ چل گیا ہے، اسے اب بڑوں سے بات کرنے کا انداز بھی پتہ چل چکا ہے اسے کیا بولنا ہے اور کیا نہیں، وہ کافی حد تک سمجھ چکا ہے۔ اسے اپنے ماموں اور تین بھائیوں کے ساتھ ہوٹل میں ٹھہرایا جاتا ہے اور تمام اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں۔ اس رمضان میں احمد شاہ کو پانچ لاکھ سے زائد دئیے گئے، اس کے علاوہ عیدیاں، کمرشلز اور ڈیجیٹل ویڈیوز سے آنے والے پیسے الگ ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک جلد اداکاری کی دنیا میں بھی ڈیبیو کرنے والے ہیں۔سابق کپتان نے ایک شو میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ڈرامہ سیریل کے کچھ سین ریکارڈ کروا چکے ہیں جو جلد نشر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں اداکاری بہت پسند ہے۔

About admin

Check Also

’’دریائے نیل کے قرب سے 1 ہزار سال پرانی قبر دریافت ‘‘ قبر کھولی گئی اندر ایسا ہولناک منظر تھا کہ کئی لوگ بیہوش ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’دریائے نیل کے قرب سے 1 ہزار سال پرانی قبر دریافت ‘‘ قبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *