Breaking News

کرپٹو کرنسی کیا ہے؟ اس سے پیسے کمانا کتنا آسان ہے، جانیں کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کو استعمال کرنے کے طریقے اور فوائد

اس ماڈرن زمانے میں جہاں سماج ترقی کر رہا ہے، الیکٹرک گاڑیاں چل رہی ہیں، موبائل فونز ڈیجیٹل ہورہے ہیں وہیں آپکے پیسے بھی ڈیجیٹل ہورہے ہیں۔ کیوں ہوگئے نا حیران۔جی ہاں ہم بات کررہے ہیں کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کی۔ جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہے۔ آج ہم آپ کو کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کریں گے۔ آپ کو بتائیں گے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی کو کس طرح استعمال کرتے ہیں،

کیا فوائد ہیں یعنی ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس خبر کے بعد آپ بھی کرپٹو کرنسی کا خیال اپنے ذہن میں لاسکتے ہیں۔کرپٹو کرنسی کیا ہے؟ کرپٹو کرنسی آپ کے پیسے ہیں جو ڈیجیٹل ہیں۔ جو کہ آپ ڈیجیٹل دنیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آپ اپنے اکاؤنٹ بناکر اپنی شخصیت کو لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں بلکل ایسے ہی ڈیجیٹل دنیا میں پیسے کرپٹو کرنسی کے طور پر سامنے آئے۔کرپٹو کرنسی ایک اندیکھی کرنسی ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں قابل عمل ہوتی ہے۔ اس کرپٹو کرنسی کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اور پہلی کرپٹو کرنسی بھی بٹ کوائن ہی تھی۔ جس طرح آپ اپنے پیسوں کو بٹوے میں رکھتے ہیں تاکہ محفوظ رہیں بلکل اسی طرح کرپٹو کرنسی کو بھی آن لائن بٹوے میں رکھا جاتا ہے اسی لیے اسے آن لائن کرنسی کہا جاتا ہے۔بٹ کوائن میں پیسوں کا لین دین آن لائن ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ کرپٹو کرنسی آن لائن بزنس کے فروغ میں استعمال ہورہی ہے۔ اب ہوسکتا ہے ۤآپ سوچ رہے ہوں کہ باقی آن لائن پیمنٹ اور بٹ کوائن پیمنٹ میں فرق کیا ہے؟ بٹ کوائن کی ٹرانزیکشن فیس باقی روایتی آن لائن پیمنٹ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔

بٹ کوائن اک طرح سے گوگل ڈاکیومنٹ ہے جس پر کوئی بھی کام کرسکتا ہے، کوئی بھی خرید سکتا ہے، بیچ سکتا ہے۔ بٹ کوائن ایک تقسیم شدہ ڈیجیٹل ریکارڈ پر بنایا گیا ہے جسے بلاکچین کہا جاتا ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے ، بلاک چین اعداد و شمار کا ایک جڑا ہوا جسم ہے ، جس کو بلاکس کہا جاتا ہے جس میں ہر ایک ٹرانزیکشن کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں ، جس میں تاریخ اور وقت ، کل قیمت ، خریدار اور فروخت کنندہ شامل ہیں ، اور ہر تبادلے کے لئے ایک الگ شناختی کوڈ ہے۔تاریخوں کے لحاظ سے اندراجات ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں ، جس سے بلاکس کا ایک ڈیجیٹل چین بنایا جاتا ہے۔بٹ کوائن کو پیسوں میں تبدیل کرنے کے کچھ طریقے ہیں، جنہیں دنیا بھر میں استعمال کیا جارہا ہے۔آن لائن کاروبار یا اسٹور بزنس کے ذریعے:اک طریقہ یہ ہے جس میں آپ رقم کی ادائیگی کے گیٹ وے (آن لائن کاروبار) یا پوائنٹ آف سیل ایپ (اسٹور بزنس) کا انتخاب کرتے ہیں جو یہ خدمت پیش کرتے ہیں۔ جیسے کہ بٹ پے۔کرپٹو کرنسی کے ذریعے:اگر آپ پہلا طریقہ یعنی گیٹ وے یا پوائنٹ آف سیل ایپ کا استعمال کررہے ہیں جو کہ آپ کے کسٹمر کے بٹ کوائن کیش کو ڈیجیٹل والٹ میں تبدیل کررہا ہے۔ اسے آپ بااعتماد کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے پیسوں میں خود ہی تبدیل کرسکتے ہیں۔بٹ کوائن کے فوائد کیا ہیں؟1- سب سے پہلا فائدہ ہے صارفین کی خود مختاری، یعنی صارف بنا کسی کے دباؤ یا پابندیوں کے خریدوفروخت کرسکتا ہے۔2- ایک اور اہم فائدہ جو کہ ہر کوئی اٹھانا چاہے گا وہ یہ کہ بٹ کوائن میں بینکنگ فیس کا عمل دخل نہیں ہوتا،جبکہ بین الاقوامی خریدوفروخت کے لیے ٹرانزیکشن فیسز بھی کافی کم ہیں۔3- بٹ کوائن باآسانی بینک کریڈٹ کارڈ، روایتی بینکاری نظام کے طریقے سے آزاد اور مختلف ہے۔

About admin

Check Also

غیر ضروری بال پھٹکڑی سے ختم اس کےعلاوہ لڑکیوں کے بہت سے گھریلو مسائل کا علاج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  معزز دوستو !اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ میں نے دنیا میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *