Breaking News

فیصلہ ہوگیا!نتیجہ جو بھی ہو کپتان پیچھے نہیں ہٹے گا۔۔!! عمران خان کا چوہدری نثار کو ٹیلی فون ، پاکستانی سیاست میں اُتار چڑاؤ، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستانی سیاست کے نامور سیاست دان چودھری نثار جنہوں نے جنرل الیکشن 2018 کے بعد صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اُٹھایا تھا جس پر اُن پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے تاہم اب وہ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اُٹھانے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میں اپنی 50 سالہ سیاست کے متعدد اہم واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان کی لندن لاقات میں معاملات طے پائے تھے۔ آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی352 صفحات کی کتاب میں 31 تصاویر اور 12 ابواب شامل ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انکشاف کیاکہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے، آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ 34ارکان تحریک انصاف نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا تو سیاسی زلزلہ آگیا، قومی اسمبلی اور ٹی وی اسٹیشن جانے کا فیصلہ کنٹینر میں ہوا، جس سے جاوید ہاشمی متفق نہیں تھے تاہم عمران خان ہر حالت میں نواز حکومت گرانا چاہتے تھے۔ عمران خان نے انگلی اٹھانے کا اشارہ کیا تو میں نے آئندہ ایسے اشارے نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

شیخ رشید نے لکھا کہ عمران خان جو فیصلہ کر لیں پھر وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے، دھرنے میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئر دیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ لکھتے ہیں کہ جھوٹا الزام لگانا سیاست کی توہین سمجھتا ہوں، نواز شریف میری پٹیشن پر پاناما کیس میں نااہل ہوئے، سپریم کورٹ کے حکم سے شاہد خان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)کو دیا۔سابق فوجی آمر جنرل (ر)پرویز مشرف کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ وردی کے بغیر صدر بننا چاہتے تھے، چوہدری برادران بینظیر بھٹو کو قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آراو)دینے کے حق میں نہیں تھے، پرویزمشرف انہیں این آراونہ دیتے تو آج ان کایہ حال نہ ہوتا، وقت نے پرویز مشرف کا مؤقف غلط اور چوہدریوں کا درست ثابت کیا۔ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی عدم پیروی کے باعث بینظیر کے حقیقی قاتل باعزت بری ہوئے، یہ درست نہیں کہ بینظیر کے قتل سے قبل آصف زرداری سے ان کے تعلقات کشیدہ تھے، بینظیر نے قتل سے 24 گھنٹے قبل جن شخصیات پر شک کا اظہار کیا ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان این پی ٹی پر دستخط کر لیتا تو امریکا ایٹمی تنصیبات گھیرے میں لے سکتا تھا، پرویز مشرف اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی ملاقات میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے تھے۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *