اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا ہے۔ اب محکمہ موسمیات نے ایک اور خبر دے دی ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ دوسری جانب یوپی کے مظفر نگر میں کنر بہو ملنے سے سسرال والوں کے ہوش اڑ گئے۔ خبر کے مطابق 28 اکتوبر کو سہارنپور کے رہنے والے ایک شخص کی شادی ہوئی تھی۔ بغیر کسی پریشانی کے شادی پوری ہوئی۔ کنبے میں نئی دلہن کے آنے سے کافی خوشی کا ماحول تھا۔ یہ خوشی مایوسی میں اس وقت بدل گئی جب دلہن نے شوہر کو اپنے پاس آنے ہی نہیں دیا۔کنبے کا کہنا ہے کہ دلہن نے پانچ ماہ تک اپنے شوہر کو پاس ہی نہ آنے دیا۔ وہ ہر دن نیا بہانہ بنا دیتی تھی، جیسے ہی شوہر کو اس پر شک ہوا تو اس نے لڑکی کا میڈیکل کروایا۔ رپورٹ آتے ہی کنبے کے ہوش ہی اڑ گئے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق دلہن ایک کنر ہے۔ جیسے ہی لڑکے کے گھر والوں کو یہ بات معلوم ہوئی ساری خوشی لمحہ بھر میں غائب ہو گئی۔وہیں لڑکے کے کنبے نے دلہن کے میکے والوں پر دھو کے سے شادی کرانے کا الزام لگایا ہے۔