اناللہ واناالیہ راجعون فوجی جہاز گرگیا۔۔۔آرمی چیف جاں بحق

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو جہاز حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے نائیجرین ائیرفورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو جنرل عطاہیرو کا جہاز شمالی ریاست کدونا میں گر گیا۔ حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کو جنوری میں صدر محمدوبوہاری نے تعینات کیا تھا۔ واضح رہے نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر قابو پانے اور شدت پسندی کے روکنے کےلیے موثر اقدامات کے لیے کی گئی تھی۔نائیجریا میں تین ماہ قبل ائیرفورس کا چھوٹا مسافر جہازابوجا ائیرپورٹ کے نزدیک گر گیا تھا۔ اس واقعے میں 7 افراد جان سے گئے

Leave a Comment