اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مولانا تقی لاھوری نے اپنی شاگردہ سے چوتھی شادی کر کےپاکستان کے کنواروں اور چھڑوں کو ایسے للکارا ہے جیسے پاک فوج کا جوان بارڈر پر دشمن کو للکارتا ہے،مولانا تقی لاہوری کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ
”میں نے ایک ماہ تک بہتان اور تہمت طرازی برداشت کی، نہ اسکرین شاٹس میرے نہ آواز میری، ہاں میں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کے اس خستہ حال مکان جا کر مدد ضرور کی راشن ڈلوایا اور اس کی بیٹیاں ماں کے ساتھ پارلیمنٹ لاجز آئیں اور میں نے ان سے مزید امداد کا وعدہ کیا۔ باپ نے بتایا میری لڑکی کو کام ملنا بند ہوگیا ہے اس پر اثرات ہیں اور یہ آپ کی تصویر سے شادی کیے بیٹھی ہے آپ کہہ دیں کہ تم ٹھیک ہو جائو پھر دیکھیں گے۔س پھر مولا علی کا قول یاد آگیا جس پر احسان کرو اس کے شر سے ڈرو لیکن یہ پورا خاندان بلیک میلر نکلا۔ ہم تو غریبوں کی 2008 سے امدادکررہے ہیں، 921 خاندان محمودہ سلطانہ فانڈیشن کی زیر کفالت ہیں۔