Breaking News

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام 5بجے تک 1لاکھ 20ہزار ڈالرز تنخواہ پر گھریلو ملازم کی ضرورت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام 5بجے تک ,1لاکھ 20ہزار ڈالر تنخواہ پر گھریلو ملازم درکار۔۔۔۔ایک امیر خاندان نے اشتہار دیا ہے کہ انہیں2 جائیدادوں کی دیکھ بھال  کیلئے میاں اور بیوی درکار ہیں جن کو دیگر سہولیات کے سمیت1 لاکھ20 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ بھی دی جائے گی۔

ایک گھر فلو ریڈا کے شہر نیپلز اور دوسرا بھاماس جزیرے میں ہے۔ کامیاب درخواست دہند گان کو پیر سے جمعہ کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرنا ہو گا، اور ان دونوں املاک میں نجی رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔نام ظاہر کیے بغیر اشتہار میں درج ہے کہ چار افراد کے ایک امیر خاندان کو اپنی جائیداد کی دیکھ بھال کیلئے ملازمین درکار ہیں۔انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو گھریلو کام کاج کے لئے کار بھی فراہم کی جائے گی اور وہ مذکورہ دو جائیدادوں میں سے کسی ایک میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ دانتوں اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس بھی دی جائے گی۔نیپلز9 کمروں پر مشتمل تین گھر ہیں اور بھاماس میں 16 کمروں پرمشتمل4 گھر ہیں۔ امیر خاندان نے سوئمنگ پول کی صفائی، صحن اور دیگر امور کیلئے ملازم رکھے ہوئے ہیں۔اشتہار کے مطابق انہیں ایک اور شادی شدہ جوڑے کی تلاش ہے جو ایک شہر میں موجود جائیداد کی دیکھ بھال کرے اور ساتھ سفر بھی کر سکے۔درخواست گزار کے پاس امریکہ کا ڈرائیونگ لائسنس اور وہاں کام کرنے کا اجازت نامہ ہونا لازمی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہے کو حراست میں لے لیا۔ سالہ اوم پتی نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں اُس کی بھانجیاں بھی ہیں۔دلہا اوم پتی کا کہنا ہے کہ وہ للیتا سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم للیتا نے کہا کہ مجھ سے شادی کرنے کے لیے تمہیں میری بڑی بہن سیریا سے بھی شادی کرنا ہو گی۔

About admin

Check Also

بھوکی لڑکی۔۔۔۔؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس کی خوبصورتی کا پورے محلے چرچاتھا جب کبھی بھی خوبصورت بچیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *