Breaking News

سات وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ کون کون سی وزارت ختم ہو گی؟ بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے برسراقتدار آنے سے قبل قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کابینہ کا حجم کم سے کم رکھیں گے تاکہ ملکی خزانے پر کم سے کم بوجھ پڑے کیونکہ جتنی زیادہ وزارتیں ہوں گی اُتنا ہی ملکی خزانے پر بوجھ پڑے گا اب اس وعدے کو عملی جامعہ پہنایا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی، انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈاینڈ ڈویلپمنٹ اور نیشنل فرٹیلائز مارکیٹنگ لمیٹڈ سمیت 7 وفاقی وزارتوں کے ماتحت 20محکموں کو ختم کرکے ان کے ملازمین، اثاثہ جات اور ذمہ داریاں دوسرے محکموں کودینے اور پاکستان ایل این جی و پاکستان ایل این جی ٹرمینل سمیت5 محکموں کو یکجا کرکے 2 خودمختار محکمے بنانے کے احکامات جاری کردیئے ۔ کابینہ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وزارت ہائوسنگ کے ماتحت ادارے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کوختم کرکے ملازمین و اثاثہ جات کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کو دیئے گئے ہیں۔ وزارت تجارت کے محکمے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈڈویلپمنٹ کو ختم کرکے ملازمین واثاثہ جات انڈسٹری اینڈ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کو، وزارت صنعت وپیداوار کے ماتحت اداروں کراچی ٹول ،ڈائیز اینڈموڈیول سینٹر ، فرنیچر پاکستان کمپنی ،نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی کو ختم کرکے ملازمین و اثاثہ جات انڈسٹری ڈویلپمنٹ کارپویشن کو، وزارت صنعت وپیداوار کے ماتحت ادارے نیشنل فرٹیلائز مارکیٹنگ کمپنی کوختم کرکے ملازمین و اثاثہ جات وزارت تجارت کے ماتحت ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کو، وزارت قومی صحت کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل وئیر ہائوس اینڈسپلائز کراچی کوختم کیا جارہا ہے۔

ملازمین و اثاثہ جات نیشنل پاپولیشن ونگ کو ، اسلام آباد بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کو ختم کرکے ملازمین و اثاثہ جات فیڈرل ہیلتھ ریگو لیٹری اتھارٹی کو ، نیشنل ہیلتھ انفارمیشن ریسوریس سینٹر کو ختم کرکے ملازمین و اثاثہ جات ہیلتھ پلاننگ سسٹم کو، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس اسلام آباد کو ختم کرکے ملازمین، اثاثہ جات اور امور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو دینے ، وزارت قومی تاریخ و ثقافتی ورثہ کے ماتحت ادارے قائد اعظم اکیڈمی کراچی کو ختم کرکے ملازمین ،اثاثہ جات اور ذمہ داریاں قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کو، وزارت میری ٹائم افیئرز کے ماتحت ادارے میرین بائیو لوجیکل ریسرچ لیبارٹری کراچی کو ختم کرکے ملازمین ، ذمہ داریاں اور اثاثہ جات میرین فشریز کو ، ڈائریکٹوریٹ آف ڈاک ورکرز سیفٹی کراچی کو ختم کرکے ملازمین ، ذمہ داریاں اور اثاثہ جات مرکنٹائل میرین کراچی کو،ڈائریکٹوریٹ آف سیمنز ویلفیئر اور سیمنز ہوسٹل کراچی کو ختم کرکے ملازمین، ذمہ داریاں اوراثاثہ جات پاکستان میرین اکیڈمی کراچی کو دیئے گئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت پٹرولیم کے ماتحت ادارے پاکستان ایل این جی اور پاکستا ن ایل این جی ٹرمینل کویکجا کرکے نیا خودمختار محکمہ ،وزارت قومی تاریخ و ثقافتی ورثہ کے ماتحت ادارے اردو سائنس بورڈ اور اردو ڈکشنری بورڈو نیشنل لینگویج پروموشن کوختم کرکے نیا محکمہ نیشنل لینگوئج پروموشن اتھارٹی بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *