Breaking News

”چوہدری نثار نے اپنی صوبائی سیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، کس کو اپنی جگہ الیکشن لڑائیں گے؟ بڑی خبر آگئی“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے سے متعلق نئے قانون کے اطلاق سے قبل چوہدری نثار پی پی 10 کی نشست جہاں سے وہ گزشتہ انتخابات میں 32 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے، چھوڑ دیں گے کیونکہ نئے قانون کے تحت انہیں حلف اٹھانا ہوگا یا پھر سیٹ خالی کرنا ہوگی۔

اس صورتحال میں چوہدری نثار علی خان نے نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،قوی امکان ہے کہ ان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چودھری نثار اپنے موقف پر قائم ہیں کہ گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جس پر احتجاجاً انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے حلف نہیں اٹھایا تھا تو اب تین سال بعد کیوں حلف اٹھائیں گے۔ترجمان چوہدری نثار علی خان کے مطابق چوہدری نثار کے لئے یہ محفوظ ترین سیٹ ہے اس لیے قوی امکان ہے کہ وہ یہاں سے امریکہ پلٹ بیٹے کو ضمنی الیکشن لڑائیں گے۔اس حوالے سے انہوں نے خاندان دونوں حلقوں کے عمائدین اور نمائندہ افراد سے مشاورت کی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا شمار مسلم لیگ ن کی پالیسی ساز رہنماؤں کی صف میں ہوتا تھا لیکن پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے انہیں الیکشن میں بھی شدید نقصان اُٹھانا پڑا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست سے کامیابی ان کا مقدر نہیں ہوئی۔سیاسی حلقوں میں چودھری نثار علی خان سے متعلق یہ رائے رکھی جاتی ہے کہ ان کا بیانیہ شہبازشریف کی طرح مفاہمتی بیانیے پر مبنی ہے۔ چودھری نثار کے نواز شریف سے اختلافات بھی ان کے مزاحمتی بیانیے کی وجہ سے ہوئے تھے۔ چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا تھا۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *