آپ کو چھوڑ کر چلی جاؤنگی۔۔۔!!! زبیر عمر کی بیوی نے انہیں اچانک یہ دھمکی کیوں دے ڈالی؟ پورا خاندان سوچ میں پڑ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر جو کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی ہیں اور گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں اُنہوں نے ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے محمد زبیر کا کہنا ہے۔

کہ میری بیوی نے ایک بار مجھے بہت بڑی بات کہہ دی تھی۔ محمد زبیر نےکہا کہ اگر پارٹی چھوڑی تو میں آپکو چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس کے عوض گورنر شپ کی آفر ہوئی تھی،میرے بیوی نے مجھے کہا کہ اگر پارٹی چھوڑی تو میں آپ کو چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔زبیر عمر نے بتایا کہ آفر دینے والے لوگ سول کپڑوں میں تھے میں نے اپنی بیوی کو بلا کر بتایا اس نے کہا کہ جیل چلے جانا یہ حرکت نہ کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی آفرز ہوئیں مگر میں نے اپنی جماعت نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں پیپلز پارٹی کی سینئیر رہنما میرا ہاتھ پکڑ کر بار بار مجھے سے کہتی رہی کہ آپ پارٹی چھوڑ دیں تو میں نے مذاق میں بول دیا کہ آفر کیا ہے۔زبیر عمر نے کہا کہ جب میں سندھ کا گورنر تھا تب ہی مجھ پر دباؤ بڑھ گیا،یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی حکومت اگلے پانچ سال نہیں آنی تاہم میں پارٹی کے ساتھ وفادار رہا۔واضح رہے سیاست کی دنیا میں دو بڑے نام اسد عمر اور محمد زبیر سگے بھائی ہیں تاہم دونوں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں تو محمد زبیر مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں۔

Leave a Comment