چوھدری نثار علی نئے وزیر اعلی پنجاب بننے جا رہے ہیں،بہت بڑی بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق نیے وزیر اعلی پنجاب چوہدری نثار علی خان ھونگے… ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور وزیر اعظم نے بھی رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں چوہدری نثار رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے اور بعد میں انہیں وزیر اعلی پنجاب بھی بنایا جائے گا….. دوسری جانب جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ، اور انہوں نے پاور شو کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نےگروپ اراکین کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین و وزراء شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے وعدے کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے معاملے کی تحقیقات رپورٹ مرتب کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے اراکین بھی شریک ہوں گے۔جہانگیرترین گروپ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین کے گروپ نے عید کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے معاملے کو لے کر اہم فیصلہ کیا تھا۔جہانگیر ترین کے گروپ کی جانب سے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment