اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے نیو ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد آئیر پورٹ پر لینڈ کیا ، نیو دہلی سے آنے والے طیارے کی ر ی فیولنگ جاری ، زرائع کے مطابق طیارے سی ایف سی 4165 ری فیولنگ جاری ہے ۔ دوسری جانب ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کینڈین آئیر فورس کا ہے ،
کینڈین آئیر فورس کا طیارہ نیو دہلی سے آیا ، بھارت سے آنے والا طیارہ ری فیولنگ کے بعد بحرین روانہ ہوگا ۔ دوسری طرف ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔