Breaking News

کراچی میں آنے والے طوفان سے متعلق اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق تاؤتے نامی طوفان سے ہماری سا حلی پٹی کو کئی خطرہ نہیں جبکہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے تاہم تاؤتے نے اپنا رخ تبدیل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پچھلے کچھ دنوں سے پڑنے والی گرمی بھی اسی طوفان ہی کی وجہ سے ہے مگر آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید یہ کہ پارہ 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ البتہ سندھ کے ان علاقوں میں جیساکہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

About admin

Check Also

بھوکی لڑکی۔۔۔۔؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس کی خوبصورتی کا پورے محلے چرچاتھا جب کبھی بھی خوبصورت بچیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *