Breaking News

منگل اور بدھ کو گو شت کا ناغہ کیوں کیا جاتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈاکٹرز متوازن اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذا کو معمول بنانے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ وہ دودھ پھلوں ، سبزی اور دالوں کے علاوہ ہفتے میں ایک بار گو شت کھانے کی ہدایات بھی دیتے ہیں۔ گو شت پروٹین کاایک بہترین ذریعہ ہے ۔آپ اس کی اہمیت کااندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں۔ کہ حضوراکرم ؐ کوگو شت بہت زیادہ پسند تھا اورآپ ؐ نے اسےکھانوں کاسردارقراردیا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ حضوراکرم ؐ نے فرمایا کہ گو شت کا سالن دنیا اورآخرت میں سب سالنوں کا سردارہے۔

اوریہی وجہ ہے کہ معاشرے کے مختلف افراداپنی حیثیت ،استطاعت اورپسندکے مطابق مختلف جانو روں کے گو شت کواستعمال میں لاتے ہیں۔لیکن ایک سوال یہ ہے کہ قصائی حضرات منگل اوربدھ کے دن گو شت کا ناغہ کیوں کرتے ہیں؟جب حضرت آدم ؑ کےدو بیٹوں ہابیل اورقابیل کے درمیان جھگڑ ا ہوا توقابیل نے ہابیل کے سر پر پتھر مار کر اسے ابدی نیند سُلا دیا تووہ دن منگل کا دن تھا۔ اورقابیل تقریباً دودن منگل اوربدھ کوہابیل کی باڈی کواٹھائے پھرتا رہا کہ اس کا کیا کروں اوراسے کیسے ٹھکانے لگاؤں کیونکہ تب یہ دنیا کا پہلا واقعہ تھا توقابیل کومعلوم نہیں تھا کہ کسی انسان کے مر نے کے بعداس کے ساتھ کیا کیا جاتا ہےاسی مناسبت سے پاکستان میں کسی بھی جانور کو منگل اوربدھ کے دن ذ بح کرنے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔بعض لوگوں کاخیال ہے کہ منگل خو ن کا دن ہے۔گوشت کے کاروبارسے منسلک لوگوں کے ہاں یہ وہم اتنا زور پکڑ گیا ہے کہ اسی وجہ سے گو شت کا ناغہ بھی اسی دن کیاجاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہاجاتا ہے کہ عصرسے مغرب کے دوران گھرکی صفائی نہ کی جائے ۔اس کے پیچھے بھی ایک قدیم کہانی ہے عرب کی ایک بڑھیا گھرکی صفائی کرتی اورجب عصرکے درمیان حضوراکرمؐ اس بڑھیا کی گلی سے گزرتے توبڑھیا آپ پر روزانہ کوڑاکرکٹ پھینکتی جس کی وجہ سے مسلم گھرانوں میں عصراورمغرب کے درمیان صفائی کرنااورکوڑاکرکٹ پھینکنا بُراسمجھاجاتا ہے۔یہ وہ نظریے ہیں جودورقدیم سے آج تک ہمارے معاشرے میں رائج ہیں۔

About admin

Check Also

قبریں تو زمین پر ہوتی ہیں لیکن یہ قبر پانی کے بیچ و بیج کیوں ہے۔۔۔ محبت کی ایک انوکھی داستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوری جام تماچی جن کو مائی نوری بھی کہا جاتا ہے آخر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.