تحریک انصا ف کے اہم رہنما کو اپنے ہی والد نے عاق کردیا،اشتہار بھی شائع کروادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2018 کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر کامیابی حاصل کی تھی یہی وجہ تھی کہ عمران خاں پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کوئی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔

تحریک انصاف اس وقت پریشانی کا شکار ہے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں رانا محمد ارسلان کو والد نے عاق کردیا اور ان کے کسی بھی قول و فعل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں مقامی اخبار میں اشتہار بھی چھپوادیا۔مقامی اخبار میں چھپنے والے اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے والد رانا شبیر احمد ولد رانا عبدالعزیز خان قوم راجپوت نے کہا کہ ’’ وہ اپنے حقیقی بیٹے رانا محمد ارسلان جو کہ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں ہے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی اور غلط چال چلن اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتا ہوں ،آئندہ میں اور میری باقی تمام اولاد محمد ارسلان کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہ ہوں گے اور نہ ہی محمد ارسلان ہمارے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کرے‘‘۔تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب  گاڑی کو ٹریکٹر سے رگڑ لگی تو وکیل آپے سے باہر ہو گیا۔ اس نے ٹریکٹر ڈرائیور پر ڈنڈوں سوٹوں کی بارش کر دی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وکیل خود ہی منصف بن بیٹھا، اس نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور اور دو ہیلپروں کو سرعاممار پیٹ کا نشانہ بنا ڈالا۔  یاد رہے کہ ایڈووکیٹ مبشر چیمہ تحریک انصاف کے تحصیل کے سابق صدر اور 2013ء کے عام انتخابات میں ٹکٹ ہولڈر بھی تھے۔

Leave a Comment