Breaking News

خاتون 3 مہینے تک نوکریوں کی درخواست جمع کرواتی رہی لیکن کہیں سے بھی کال نہ آئی، پھر اپنی سی وی غور سے پڑھی تو اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی 3ماہ تک نوکری کے لیے جگہ جگہ سی وی دیتی رہی لیکن کہیں سے بھی کال نہ آئی ، پھر جب لڑکی اوراس کے بوائے فرینڈ نے اس کی سی وی غور سے پڑھی تو نام کی جگہ ایسے الفاظ لکھتے تھے کہ اس غلطی پر وہ شرم سے پانی پانی ہو گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق لڑکی کے بوائے فرینڈ نے یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’ری ایڈٹ‘ پر سناتے ہوئے بتایا ہے کہ میری گرل فرینڈ اپنے جاب پر تھی جب اس نے مجھے فون کرکے اپنے کمپیوٹر میں موجود اپنی سی وی کو نئی فائل کے طور پر محفوظ کرنے اور اسے بھیجنے کو کہا۔ لڑکا لکھتا ہے کہ ”میں نے اس کی سی وی کو اپنے لیپ ٹاپ میں منتقل کیا اور پھر وہیں سے اس کو بھیج دی۔ اس دوران میرے لیپ ٹاپ کے ’آٹو کوریکشن‘ کے فیچر نے سی وی پر اس کا نام ہی تبدیل کر ڈالا۔ اس فیچر نے اس کے اصل نام کی بجائے ’پروفائل یوزر نیم‘ لکھ دیا جو کہ پرنسز بانانا حامک تھا۔ جب تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی اسے کہیں سے کال نہ آئی تو ہم نے سی وی کو غور سے دیکھا تو یہ غلطی پکڑی گئی۔ میری گرل فرینڈنے سی وی کو دوسری بار غور سے نہ پڑھا، جس کی وجہ سے اس کے نئی نوکری کے امکانات ختم ہو کر رہ گئے۔ “ دوسری جانب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لئے پے اینڈ پینشن کمیشن نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے اور جاب اسٹرکچر پر سفارشات تیار کی ہیں، کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، مراعات اور پینشن کا معاہدہ جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔

About admin

Check Also

ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی نوجوان کی ایک دن میں ایک لڑکی سے ملاقات طے ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *