عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ ،ویگن نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق،مرنے والوں میں7 بچے بھی شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عید کی خوشیوں کے موقع پر ایک بد قسمت خاندان ماتم زدہ بن گیا۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں تیز رفتار ویگن نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان بحق ہو گے۔تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز ایک انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے۔

جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔خانقاں ڈوگراں میں ایک گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سات بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ متاثرہ فیملی قلعہ دیدار سنگھ کی رہائشی ہے جو شیخوپورہ سے براستہ موٹروے خانقاں ڈوگرا جا رہی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹروے انٹرچینج سے خانقاں ڈوگراں روڈ پر بٹھن پورہ پر پل پرٹرن لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ویگن نہر میں گرگئی۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نہر کے پل پر جنگلہ نہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ نہر سے تمام لا شیں نکال لی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ خاندان کے تمام افراد بیٹی کو عید سے واپس چھوڑنے جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ دوسری جانب پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ سرکاری و نجی اسکول 23 مئی تک بند رہیں گے۔اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔18 مئی کو اس ضمن میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے یا مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment